منشیات فروشی

حافظ آباد میں معصوم بچوں کے زریعے منشیات فروشی، پولیس سرپرست بن بیٹھی۔

رپورٹنگ آن لائن۔

منشیات فروشوں نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔حافظ آباد کے مختلف علاقوں خصوصا” محلہ بہاولپورہ میں چھوٹے چھوٹے معصوم لڑکے لڑکیوں کے ذریعے منشیات فروشی عروج پر ہے۔

غربی علاقے کا شیلروالا گلہ اور افتخار ناظم والی گلی اس حوالے سے منشیات فروشی کو لیکر بدنام زمانہ ہے
منشیات فروشی
جہاں سمیع اللہ نامی شخص ، نورین بی بی نامی عورت کے ذریعے اس کے پانچ سے چھ سال عمر کے بیٹے اور بیٹی کو بطور کیرئیر استعمال کرتے ہوئے گاہکوں کو چرس، افیون اور خصوصا” آئس سپلائی کرتے ہیں۔
منشیات فروشی
اہل علاقہ نے الزام عئد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ آباد پولیس کے اہلکار خصوصا” مشتاق نامی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ان منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے ہیں اور عوض میں بھتہ وصول کرتے پیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی حافظ آباد عمر فاروق بھی سب کچھ جاننے کے باوجود چشم پوشی سے کام لیتے ہیں۔

اہل علاقہ نے ڈی پی او حافظ آباد سے اپیل کی ہے کہ شہر سے منشیات فروشی کا قلعہ قمع کرتے ہوئے ناجائز فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔