حارث روف

حارث روف 50وکٹیں لیکر 2020 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی فاسٹ بولر حارث رف کی سال 2020 میں 50 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں مکمل ہوگئیں جس کے ساتھ ہی وہ اس فارمیٹ میں رواں برس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔ راشد خان اس سال 48 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ حارث رف ایک سال میں 50 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر ہیں۔ ان سے قبل وہاب ریاض نے گزشتہ سال 60 وکٹیں لی تھیں جبکہ 2012 میں سہیل تنویر نے 55 اور یاسر عرفات نے 52 وکٹیں لی تھیں۔