حارث رئوف 203

حارث رئوف جنوری میں بی بی ایل کیلئے دستیاب ہونگے، میلبرن اسٹارز

میلبرن (ر پورٹنگ آن لائن)بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم میلبرن اسٹارز نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف جنوری میں بی بی ایل کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔میلبرن اسٹارز نے اعلان کہا ہے کہ انٹرنیشنل کمٹمنٹ اور شیڈول سامنے آنے پر حارث رئوف میلبرن اسٹارز کی پھر نمائندگی کریں گے۔بی بی ایل ٹیم میلبرن اسٹارز کا کہنا تھا کہ حارث رئوف نے لیگ کے اپنے پہلے سیزن میں 10 وکٹیں حاصل کرکے دھوم مچائی ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میلبرن اسٹارز کی جانب سے دوبارہ کھیلوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں