حارث رؤف 184

حارث رؤف سے مداح نے مایا علی سے ملاقات کے حوالے سے سوال پوچھ لیا ، کھلاڑی کی ڈنر کی خواہش برقرار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے مداح نے اداکارہ مایا علی سے ملاقات کے حوالے سے سوال پوچھ لیا ، کھلاڑی کی ڈنر کی خواہش برقرار ہے ۔گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران حارث رؤف نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستانی اداکارہ مایا علی بہت پسند ہیں اور وہ ان کے ہمراہ ڈنر پر جانے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ میں کسی دوسرے ملک ڈنر کیلئے نہیں جانا چاہوں گا، پاکستان میں ہی کروں گا کیونکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے۔

حارث رؤف کے وائرل کلپ کے بعد مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا تاہم حال ہی میں کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر کرلیا؟حارث رؤف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی مایا کے ساتھ ڈنر کرنے کا خواہشمند ہوں۔قومی کرکٹر کی انسٹااسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز نے شیئر کی جس پر مداحوں نے اداکارہ کو مینشن بھی کیا تاہم مایا کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں