اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراءونظماءکا اہم اجلاس کل منگل کو اسلام آباد میں ہوگا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونیوالی قانون سازی،سٹیٹ بنک آئی ایم ایف اور کلبھوشن سمیت انتخابات میں اورسیز پاکستانیوں کے نام پردھاندلی کے منصوبے کے خلاف جے یو آئی اپنا لائحہ عمل طے کرے گیترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر طلب کیا گیا،
مولانا فضل الرحمان ،مولانا عبد الغفور حیدری ، اسلم غوری علامہ راشد سومرو سمیت دیگر قیادت لاڑکانہ جلسے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئی،مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی نظماء امراءاسلام آباد پہنچ گئے،ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس میں جے یو آئی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین اور صوبائی امراء ونظماء شریک ہونگے۔
پارلیمنٹ کی تاریخ کی بد ترین قانون سازی پر مشاورت ہوگی، سٹیٹ بنک آئی ایم ایف اور کلبھوشن کو انڈیا کے حوالےکئے جانے سمیت انتخابات میں اورسیز پاکستانیوں کے نام پردھاندلی کے منصوبے کے خلاف جے یو آئی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی،جلاس میں پی ڈی ایم تحریک کا جائزہ اور آئندہ کے لئے مشاورت ہوگی۔قومی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر غور وخوض ہوگا۔