لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان اور بشری بی بی جیل میں نا حق قید ہیںاور انہیں آئیسولیٹ کیا جارہا ہے ،اس گرمی کے موسم میں چھوٹے سے سیل میں قید عمران خان آج بھی اس قوم کے لئے فکر مند ہیں۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر بھی عمران خان کوان کی فیملی سے ملنے نہیں دیا گیا ، بچوں سے بات نہیں کرائی گئی اور حتی کہ بشری بی بی سے بھی ان کی ملاقات پر پابندی ہے ۔
یہ سب ظلم کر کے حکمران اپنے لئے صرف نفرت اکٹھی کر رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ جابر حکمران ظلم کے جیسے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لیں عمران خان کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔