اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل قواعد و ضوابط کیخلاف کوئی چیز ہو تو ملاقات پر پابندی ضرور لگتی ہے۔
ایک انٹرویو میں وزیراطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی والے ملاقات کے بعد باہر آکر اس کو ملک کیخلاف استعمال کرتے ہیں، سکیورٹی اداروں کو اپنی سیاست کیلئے نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
وزیرا طلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کب ہوگی اس بارے علم نہیں، اپوزیشن نے ہاؤس کے اجلاسوں میں شرکت کرنا شروع کی، یہ کمیٹیوں میں بھی واپس آئیں۔








