فرنچائز 54

جیسن گلیسپی پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کے ہیڈ کوچ مقرر

‏کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی کے درمیان کوچنگ رول سے متعلق مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور فریقین کے درمیان معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔

اس سے قبل گلیسپی پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا بھی حصہ تھے جنہیں اپریل 2024 میں گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے قومی وائٹ بال ٹیم کی قیادت کی تھی۔

تاہم دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا میں پاکستان کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گلیسپی نے پی سی بی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز مارچ میں متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں