جی سیون سمٹ 125

جی سیون سمٹ، متاثرہ ممالک کے لیے ایک بلین ویکسینز فراہم کرنے منصوبہ

لندن(رپورٹنگ آن لائن)دنیا کے سات امیر ترین صنعتی ممالک کا گروپ جی سیون کووڈ کی عالمی وبا پر قابو اپنے کے لیے اہم اعلان کرنے والا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی سیون رہنماں کی سربراہی ملاقات میں کورونا وائرس کی ایک بلین ویکسینز ترقی پذیر اور غریب ممالک کو فراہم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ ان میں سے نصف امریکا جبکہ سو ملین برطانیہ مہیا کرے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اس عالمی وبا سے نمٹنے کی خاطر دنیا کی مدد کریں گے اور جی سیون ممالک ان کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں