انتخابات 334

جی بی انتخابات، پیپلز پارٹی نے وفاقی وزرا کے دوروں کو دھاندلی قرار دے دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے موقع پر وفاقی وزرا کی جانب سے کیے جانے والے دوروں کو دھاندلی قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی پی نے جی بی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔

انھوں نے کہا وزیر اعظم کو اگر کلین چٹ دے دی گئی ہے تو یہ باعث تشویش ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن پر ہم نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو تمام تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، وزیر اعظم اور وزرا سرکاری وسائل کا استعمال کر کے وعدے کرتے پھر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کے دورے واضح قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں