عدالت 38

جہیز کی مد میں سات لاکھ ادائیگی کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جہیز کی مد میں سات لاکھ روپے ادا کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جہیز کی مد میں سات لاکھ ادائیگی کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت شہری صدام حسین کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک احد اعوان نے دلائل دئیے اور موقف اپنایا کہ درخواست گزار گوجرانولہ کا رہائشی اور رکشہ ڈرائیور ہے،

بیوی سے علیحدگی کے بعد سابقہ بیوی نے فیملی کورٹ گوجرانولہ میں جہیز کے لیے رجوع کیا،فیملی کورٹ گوجرانولہ نے اڑھائی لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا،فیملی کورٹ کے فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا گیا،سیشن عدالت گوجرانولہ نے عدم پیشی پر رقم اڑھائی لاکھ سے بڑھا کر سات لاکھ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا،سابقہ بیوی کی جانب سے جہیز کی مالیت کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں