واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر وائٹ ہائوس سے کوکین برآمد ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں سے کوکین ملی وہاں بہت سے لوگ آتے جاتے ہیں۔
اس موقع پر ترجمان سے سوال کیا گیا کہ تحقیقات کے حصے کے طور پر کسی کا ڈرگ ٹیسٹ کرایا گیا ہے؟اس سوال کے جواب میں کیرین جین پیئر نے کہا کہ ہم ہر ایکشن لیں گے جو کہ مناسب اور قابل ضمانت ہو۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو وائٹ ہاوس سے کوکین برآمد ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔اتوار کو رات کے وقت وائٹ ہاوس کے اندر سفید پاوڈر کی موجودگی پر اسٹاف کی جانب سے ہنگامی طور پر ریسکیو اداروں کو اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد موقع پر پہنچ کر ان اہلکاروں نے سفوف کا جائزہ لینے کے بعد بتایا تھا کہ وہ کوکین تھی۔