ڈاکٹر شاہد صد یق 161

جھو ٹ بو لنا (ن) لیگ کی گھٹی میں شامل ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ جھو ٹ بو لنا (ن) لیگ کی گھٹی میں شامل ہے، لیگی بھگوڑے اپنے کیسو ں سے تو جہ ہٹانے کیلئے ہرروز نئے سے نیا جھو ٹ بو ل رہے ہیں،احسن اقبال، مریم اورنگز یب ، عظمی بخاری کی جھو ٹی پر یس کانفرنسیں عوام کو گمراہ نہیں کر سکتیں،پی ٹی آئی کی تین سا لہ کارکردگی پر تنقید کرنے والے اپنا گر یبان جھا نکیں ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کی بھلائی کیلئے ایک پائی حقیقی معنوں میں خرچ نہیں کی۔ ماضی کی حکومت کا فوکس عام آدمی نہیں تھا ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں کمزور طبقے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں نوجوانوں کو با اختیار کر کے معیشت کو مضبوط کریں گے، پاکستان کو کسی طرح کی جارحیت کا نشانہ بنانے کا خواب دیکھنے والی قوتیں منہ کی کھائیں گی ملکی دفاع ناقابل تسخیر اور سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں