احسن خان

جڑواں سے صورت اتنی ملتی ہے لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں’ احسن خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ میرا ایک جڑواں بھائی بھی ہے جو لندن میں رہتا ہے ، چہروں میں گہری مشابہت ہونے کے باوجود ہمارے مزاج بالکل مختلف ہیں

۔ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کہا کہ میری اور میرے بھائی کی صورت اس قدر ملتی ہے کہ اکثر لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں ۔ ہم پانچ بہن بھائی ہیں اور صرف میں ہی شوبز انڈسٹری میں آیا ہوں اور اپنی محنت کے بل بوتے پر موجودہ مقام تک پہنچا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ”اڈاری ” میں میرا کردار بہت مقبول ہوا لیکن اسے منفی انداز میں یاد رکھا گیا ۔