مکوآنہ ( ر پورٹنگ آن لائن)جڑانوالہ تحصیل میں کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا بلیک میں یوریا کھاد کی بوری 2200 سے 2400 میں فروخت ہونے لگی کھاد کے حصول کیلئے کسان در بدر رل گئے انتظامیہ کسانوں کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے کسان کھاد کی عدم دستیابی کی وجہ سے سراپا احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تحصیل بھر میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا یوریا کھاد کی بوری 2200 سے 2400 روپے میں فروخت ہونے لگی کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کھاد لیجانے والے ٹرک کو روک لیا جڑانوالہ تحصیل بھر کے کسانوں کا کہنا ہے کہ کھاد بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے جبکہ حکومتی ریٹ 1762 روپے مختص کیا گیا ہے لیکن اس ریٹ پر ڈیلر کھاد دینے کو تیار نہیں ہے .
انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کی کوئی داد رسی نہیں کی جا رہی ڈیلر کھاد کو سٹاک کر رہے ہیں او بعد میں اس کو بلیک میں فروخت کر رہے ہیں پہلے ہی ڈی اے پی نہ ملنے کی وجہ سے گندم کم کاشت ہوئی ہے اور پہلے پانی پر یوریا استعمال ہوتی ہے جو کہ اب بلیک اور نایاب ہے خدشہ ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو آنے والے دور میں گندم کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کا عملہ خود بلیک میں ملوث پایا گیا ہے یہ اپنے من پسند افراد کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیلروں سے کھاد لیکر مہنگے داموں فروخت کرتے نظر آتے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے