گوجیاکھون 18

جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا جاپان کی بین الاقوامی قانون کے تحت ناقابلِ تردید ذمہ داری ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوجیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں جاپان کے وزیرِ دفاع شین جیرو کوئزومی کے “سکیورٹی کی تین دستاویزات” میں ترمیم کے دوران جوہری ہتھیاروں اور جوہری آبدوزوں کے حصول سے متعلق بیان پر تبصرہ کیا۔

بدھ کے روزگوجیاکھون نے کہا کہ سب سے پہلے تو جاپان کے جوہری ہتھیار رکھنے کا معاملہ اس بات سے متعلق نہیں کہ جاپان اس پر بحث کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ جاپان “جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ معاہدے” کا جوہری ہتھیاروں سے پاک فریق ہے، اس لیے جوہری ہتھیاروں کو قبول نہ کرنا، تیار نہ کرنا، اپنے پاس نہ رکھنا اور ان کے پھیلاؤ کو روکنا جاپان کی بین الاقوامی قانون کے تحت ناقابلِ تردید ذمہ داری ہے، اور اس معاملے میں سودے بازی کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے رواں سال فروری میں “جوہری ہتھیاروں سے پاک رہنے کے تین اصول” پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ مئی میں “جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ معاہدے” کی جائزہ کانفرنس میں شریک جاپانی نمائندوں نے بھی متعدد مرتبہ “جوہری ہتھیاروں سے پاک رہنے کے تین اصول” کے مؤقف میں تبدیلی نہ کرنے کی تصدیق کی تھی، اور ان کے یہ بیانات ابھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں