واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے باضابطہ طور پر ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی قبول کرتے ہوئے
اپنے خطاب میں قوم کی دوبارہ بہتر تعمیر کے اپنے تصور کو واضح کر دیا،جبکہ اس کے ساتھ ہی 4 روزہ ورچوئل ڈیموکریٹک قومی کنونشن
اختتام کو پہنچا۔اپنی تقریر کے تقریبا شروع میں ہی بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ
موجودہ صدر نے کافی طویل عرصے سے امریکہ کو تاریکی میں دھکیل رکھا ہے ۔بہت زیادہ ناراضگی ہے ،بہت زیادہ خوف ہے،
بہت زیادہ تقسیم ہے۔بائیڈن نے اپنے آبائی قصبے ولمنگٹن ،ڈیل ویئر کے چیز سینٹر میں خطاب کے دوران کہا کہ اگرآپ مجھے
صدارت سے سرفرازکریں گے، میں اپنوں میں بہترین کا انتخاب کروں گا ۔نہ کہ بدترین میں سے، میں روشنی کا اتحادی ہوں گا
نہ کہ تاریکی کا ۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اب جبکہ وہ ڈیموکریٹک امیدوار ہیں وہ امریکی صدر ہوں گے اور ان لوگوں کے لئے
سخت محنت کریں گے جو ان کی حمایت نہیں کرتے اور اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے لے بھی کام کریں گے جو ان کی
حمایت کرتے ہیں۔77سالہ ڈیمو کریٹک امیدوار ، جو تیسری مرتبہ وائٹ ہا س کے امیدوار کے طور پر انتخاب میں حصہ لے رہے
ہیں نے امریکہ کو اس وقت درپیش 4 تاریخی بحرانوں پر روشنی ڈالی جن میں سے ایک نوول کرونا وائرس عالمی وباہے جس ن
ے ملک میں 55لاکھ لوگوں کو متاثر کیا اور ایک لاکھ 70ہزار لوگوں کی جان لی ہے ، قومی معیشت ہے جو سب سے بڑے دبا ک
ے بعد سے بدترین کساد بازاری سے گزر رہی ہے ، ملک بھر میں نسلی انصاف کے لئے بڑھتا ہوا احتجاج جو پولیس کی بربریت ک
ے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہوا اور چوتھے نمبر پر ماحولیاتی تبدیلی کی تیزی سے
بگڑتی ہوئی صورتحال ہے ۔