جوا پروموشن کیس 24

جوا پروموشن کیس، ڈکی بھائی، اہلیہ اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف جوئے کی پرموشن کے کیس کی سماعت کے دوران ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کرلیا۔خیال رہے کہ این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان پر آن لائن جوا ویب سائٹس کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں