جوڈیشل الاؤنس 43

جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر ،ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سیشن عدالت نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 4فروری تک توسیع کردی ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی ۔ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں ۔

این سی سی نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت مانگ لی ۔ وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر اپنے بھائی کی شادی میں مصروف ہے، وکیل این سی سی آئی اے ۔ جس پر عدالت نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں4فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔این سی سی آئی اے نے عروب جتوئی کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں