لاہور(رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہاہے کہ جو شخص دھوکہ دینا چاہے، اسے کوئی نہیں روک سکتا،ہر رشتے میں ایک دوسرے پر بھروسہ ہی سب سے اہم چیز ہوتی ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے رابعہ کلثوم نے کہا کہ رشتہ اسی وقت مضبوط رہتا ہے جب دونوں فریق ایک دوسرے پر مکمل بھروسہ کریں۔ اداکارہ کے مطابق ان کے اور شوہر کے درمیان کبھی اعتماد کے مسائل پیدا نہیں ہوئے کیونکہ ان کی بنیاد باہمی احترام اور سمجھ بوجھ پر قائم ہے۔شادی کے رشتے میں مرد یا عورت کی جانب سے بیوفائی کے حوالے سے اداکارہ نے کہاکہ اگر کوئی شخص دھوکہ دینا چاہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا، چاہے آپ اس کے فون چیک کریں یا اس پر مسلسل نظر رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاداری دباؤ یا نگرانی سے نہیں بلکہ نیت اور کردار سے آتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ ایسی خاتون نہیں جو کسی کو اپنی حدود سے آگے بڑھنے کا موقع دیں، اور اگر کوئی ایسی حرکت کرے تو وہ سخت ردعمل دینے سے بھی نہیں ہچکچائیں گی یہ بات ان کے شوہر بھی جانتے ہیں کیونکہ انہیں مجھ پر پورا یقین ہے۔رابعہ کلثوم نے زور دیا کہ باہمی اعتماد اور عزت و احترام ہی کسی شادی شدہ رشتے کی بنیاد ہے اور جب تک یہ قائم رہے، رشتہ مضبوط اور پائیدار رہتا ہے۔