جو بائیڈن 149

جو بائیڈن کی ایتھوپیا کے متنازع علاقے ٹیگرائے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے افریقی ملک ایتھوپیا کے متنازع علاقے ٹیگرائے میں انسانی حقوق کی ناقابل قبول خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے علاقے میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیگرائے میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ، جن میں بڑے پیمانے پر جنسی تشدد جیسے سنگین اور خطرناک ہتھکنڈے بھی شامل ہیں۔ یہ سب کچھ نا قابل قبول ہے۔ اسے ختم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دجلہ خطے میں متحارب فریقوں کو جنگ بندی کا اعلان کرنا چاہیئے اور اس کی پاسداری کرنی چاہیئے۔

اریٹرین اور امہرہ صوبے کی سیکیورٹی فورسز کو ٹیگرائے سے نکلنا ہوگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ قرن افریقہ میں ان کے ایلچی جیف فیلٹمین اگلے ہفتے اس خطے میں واپس آئیں گے۔ بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے تشدد کے بڑھنے اور ایتھوپیا کے مختلف حصوں میں علاقائی اور نسلی تقسیم کو بڑھنے پر سخت تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیگرائے میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جن میں بڑے پیمانے پر جنسی تشدد بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں