نائب صدارتی امیدوار

جو بائیڈن پر نائب صدارتی امیدوار کے چناو کیلئے دباو بڑھ گیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر نائب صدارتی امیدوار کے چناو کے لیے دباو بڑھ گیا، بائیڈن کو اگست کے آغاز تک نائب صدر کے لیے ایسی خاتون امیدوار کا انتخاب کرنا ہے جو انہیں صدارتی انتخاب میں برتری دلا سکے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اس وقت امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وبا کے پھیلاو، معاشی گراوٹ اور نسلی امتیاز کا قصوروار سمجھتے ہیں اور یہ ہی صورتحال امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو برتری دلاسکتی ہے۔

سینیٹ کے سابق اکثریتی لیڈر ہیری ریڈ کا کہنا تھا کہ نائب صدر کے امیدوار کی فہرست اگرچہ شارٹ لسٹ کرلی گئی ہے مگر یہ اب بھی کافی لمبی ہے۔ذرائع کے مطابق زیر غور ناموں میں سینیٹر کملا ہیرس، ایلزبتھ وارن اور ٹیمی ڈک ورتھ شامل ہیں۔