ٹرمپ 59

جو اپنے ملک کو بچاتا ہے وہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتا،ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی شہنشاہ نپولین بونا پاٹ کا ایک پیرا فریسڈ اقتباس نقل کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے گویا وہ قانون سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے نپولین کا قول نقل کرکے اپنے خلاف تنقید کے دروازے کھول دیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ٹویٹر پر لکھا کہ جو اپنے ملک کو بچاتا ہے وہ کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں