تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہاہے کہ جنگوں کا فیصلہ سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ میدانِ جنگ میں ہوتا ہے۔
ایک بیان میں ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکی آپریشن کا نام ایپک فیوری کے بجائے ایپک فیئر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہم پر اپنا منصوبہ تھوپنے میں ناکام رہا، ہم نے جو منصوبہ بنایا تھا اس پر عمل کیا۔









