طالبان 141

جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باوجود مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں، طالبان

کابل(ر پورٹنگ آن لائن)ترجمان افغان طالبان ذبیح للہ مجاہد نے کہا ہے کہ میدان جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باوجود طالبان مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں۔دونوں جانب سے تحریری امن منصوبے کی تیاری میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔دوسری جانب ترجمان وزارت افغان امور نے ذبیح للہ مجاہد کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ذبیح للہ مجاہد کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں افغان حکومت سے مذاکرات میں تیزی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے تحریری امن منصوبے کی تیاری میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔دوسری جانب ترجمان وزارت افغان امور نے ذبیح للہ مجاہد کے بیان کا خیرمقدم کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں