باقر قالیباف 15

جنگ روکنے کیلئے اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے، محمد باقر قالیباف

تہران ( رپورٹنگ آن لائن)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ روکنے کے لیے اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے، تہران کی جانب سے واشنگٹن کو مضبوط اور منطقی جواب بھجوا دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ خطے کے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران نے امریکی فریق کو ایک مضبوط اور معقول جواب دیا ہے اور اب جنگ روکنے کے لیے گیند امریکا کے کورٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس کی انگلی ٹریگر پر ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے کسی بھی تزویراتی غلطی کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کو ایک نئے محاذ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں