شیری رحمان 15

جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی پسِ پردہ کردار رہا، شیری رحمن

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی پسِ پردہ کردار رہا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ آخری وقت میں کسی معاملے پر ثالثی کی گئی ہو۔

شیری رحمن نے کہا کہ سب نے پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا، پاکستان جہنم کے دہانے سے دنیا کو واپس لایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ جاری رہتی تو اس کے تباہ کن نتائج ہونے تھے، بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی تھی، جنگ بندی ان کے مفاد میں بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں