بیروت( رپورٹنگ آن لائن) جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں دو لبنانی شہری مارے گئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اسرائیلی فضائی حملے نے ضلع نبطیہ کے قصبے حومین الفوقا میں ایک شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔اس سے قبل وزارت نے اعلان کیا تھا کہ الصوانہ- خربہ سلم روڈ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا ۔
قبل ازیں سرکاری لبنانی نیشنل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ ایک اسرائیلی ڈرون نیالصوانہ اور خربیت سلم کے درمیان تین میزائلوں سے ایک پک اپ ٹرک کو نشانہ بنایا۔