پریٹوریا(رپورٹنگ آن لائن)ملک کی وزیرِ خارجہ نالیڈی پانڈور نے افریقی قومی کانگریس کے اجلاس کے دوران کہاہے جنوبی افریقی شہری جو غزہ میں اسرائیلی مسلح افواج کے ساتھ یا ان کے شانہ بشانہ لڑتے ہیں، وطن واپسی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میں پہلے ہی ایک بیان جاری کر چکی ہوں جس میں ان لوگوں کو خبردار کر دیا گیا ہے جو جنوبی افریقی ہیں اور اسرائیلی دفاعی افواج کے ساتھ یا برابر میں لڑ رہے ہیں۔ ہم تیار ہیں۔ جب آپ گھر آئیں گے تو آپ کو گرفتار کر لیں گے۔









