جنوبی افریقا ک 142

جنوبی افریقا کے خلاف منتخب ہونے والا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ 17 جنوری سے کراچی کے بائیو سیکور ببل میں جائے گا

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)جنوبی افریقا کے خلاف منتخب ہونے والا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ 17 جنوری سے کراچی کے بائیو سیکور ببل میں جائے گا۔جنوبی افریقا کی ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی، کووڈ ٹیسٹنگ کراکر آنے والی مہمان ٹیم کی آمد پر بھی ٹیسٹنگ ہو گی اور مہمان ٹیم کی دوسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ چوتھے روز ہو گی۔پہلے 5 روز میں مہمان ٹیم کو ہوٹل سے متصل کلب میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی،5 روز میں 2 ٹیسٹنگز کے بعد مہمان ٹیم ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گی۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں ہو گا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میچز 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جس کے لیے پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ 3 فروری سے بائیو سیکور ببل میں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں