جنرل ہسپتال 244

جنرل ہسپتال کا ڈرائیور نذیرمعطل، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)تھانہ کاہنہ میں مقدمہ کے اندراج پر جنرل ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور محمد نذیر ڈرائیور کو ملازمت سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
جنرل ہسپتال
ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق نے واضح کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کا جنرل ہسپتال سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا جرائم اور بد عنوانی میں ملوث اہلکار کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ ایف آر آئی کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں