پروفیسر فاروق افضل 83

جنرل ہسپتال سے منسلک اے ایم سی کا پانچواں کانووکیشن، انتظامات مکمل

لاہور29مئی(زاہد انجم سے)عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیاری علاج گاہ لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کاپانچواں کانووکیشن 3جون کو ایوان اقبال لاہور میں منعقدہوگا۔

جس میں ایم بی بی ایس میں کامیاب ہونے والے 200 ڈاکٹروں کو ڈگریاں جبکہ پوزیشن ہولڈرز اور بیسٹ گریجویٹس کو میڈلز سے نوازا جائے گا۔پرنسپل اے ایم سی پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ اس کانووکیشن میں شریک ہونے والے طلبا وطالبات کو انتظامیہ کی جانب سے اپنے ساتھ 2مہمانوں کو لانے کی اجازت ہوگی۔پرنسپل نے کہا کہ میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنا سٹوڈنٹس کیلئے یادگار اور اہم مرحلہ ہے، جہاں ان کے ساتھ آنے والے مہمان اور ان کے والدین اس محنت کا اندازہ لگا سکیں گے،جو ان بچوں نے یہ ڈگریاں حاصل کرنے کیلئے کیں ہیں۔پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ ایم بی بی ایس کی ڈگری کا حصول میڈیکل سٹوڈنٹس کا دیرینہ خواب ہوتا ہے جس کے پورا ہونے پر یہ سب بچے بلا شبہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

امیر الدین میڈیکل کالج کے 3جون کو منعقد ہونے والے کانووکیشن کے آرگنازنگ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا کہ اس کانووکیشن کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کانووکیشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور مختلف کمیٹیوں کو متعلقہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں