جنرل ھسپتال

جنرل ھسپتال میں فائر ڈرل اور ریڈ کوڈ مشق، ریسکیو 1122 کے اشتراک سے کامیاب انعقاد

(زاہد انجم سے)لاہور 30ستمبر! ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتال کی ایمرجنسی کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے تاکہ مریضوں کو فوری، محفوظ اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال میں ریسکیو 1122 کے اشتراک سے منعقدہ فائر ڈرل اور ریڈ کوڈ موک ایکسرسائز کے موقع پر کیا۔ مشق کا مقصد ہنگامی صورتِ حال میں عملے کی تیاری جانچنا اور ریڈ کوڈ پروٹوکول پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔

ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے فرضی ایمرجنسی میں فوری ردعمل دے کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ایم ایس نے مزید کہا کہ پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی رہنمائی میں ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں اور مریض دوست ماحول ادارے کی اولین ترجیح ہے