کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کشمیر موقف کے باعث کشمیریوں کا ان پر اعتماد بڑھا، جندال سے خفیہ ملاقاتیں کرنے والے کس منہ سے کشمیر کی بات کرتے ہیں،
ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریجیکٹڈ اور ڈیفیکٹڈ لوگ کشمیر میں جاکر الزامات لگا رہے ہیں، سندھ میں تعلیمی نظام درہم برہم ہے، پرچے آﺅٹ ہو رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو عوام مسترد کرچکے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کرپشن ثابت ہوچکی، ترقی کو پس پشت ڈال کر پیپلزپارٹی کشمیر الیکشن کی بات کر رہی ہے۔








