شاہ محمود قریشی 73

جناح ہائوس،عسکری ٹاورمقدمات،شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی جناح ہائوس اورعسکری ٹاور سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی۔ڈیوٹی جج نے وکلا ء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی ۔شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں