اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ ابھی تک 3کروڑ سے زائد کورونا ویکسی نیشن ہوئی ہے،جن لوگوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسی نیشن کرائیں کل وزیراعظم کوکوروناسے متعلق سفارشات پیش کریں گے، جس کے نتیجے میں کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے،ہم ٹارگٹڈطریقے سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کوپریشانی نہ ہو،3ہزارموبائل یونٹس لوگوں کوگھرگھرجاکرویکسی نیشن کررہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کا ہسپتالو ں پر دباﺅ بڑھ رہا ہے،ایبٹ آباد، اسلام آباد کے ہسپتالوں پر بھی کورونا کیسز کا دباﺅ ہے،کورونا ویکسی نیشن کرانے سے ہی ہم چوتھی لہر سے نکل سکیں گے۔
اتوار کو ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی اسد عمر نے کہ اربوں روپے کی ویکسین منگوائی گئی ہے، مختلف مقامات پر سینٹرز بنائے گئے ہیں،گزشتہ 6روز میں50لاکھ کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے،16روز میں ایک کروڑ کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے ،ابھی تک 3کروڑ سے زائد کورونا ویکسی نیشن ہوئی ہے،جن لوگوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسی نیشن کرائیں،کل وزیراعظم کوکوروناسے متعلق سفارشات پیش کریں گے،جس کے نتیجے میں کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ہم ٹارگٹڈطریقے سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کوپریشانی نہ ہو،ہربارکوروناکے پھیلاﺅکوروکنے میں کامیاب ہوئے،انڈونیشیااوربنگلہ دیش میں بھی حالات بہت خراب ہیں،بھارت میں کوروناصورتحال بھی سب کے سامنے ہے،ملائیشیا،تھائی لینڈسمیت مشرقی ایشیاءمیں کوروناوباءبڑھتی جارہی ہے ماسک پہنیں اورسماجی فاصلے کاخیال رکھیں،وفاقی حکومت ویکسین خریداری پر 2ارب خرچ کرنے جارہی ہے،3ہزارموبائل یونٹس لوگوں کوگھرگھرجاکرویکسی نیشن کررہے ہیں،پاکستان نے جوکامیابی حاصل کی وہ بڑے بڑے ممالک نہیں کرسکے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے2سے ڈھائی ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہورہے تھے،گزشتہ 24گھنٹے میں 5ہزار سے زائدکورونا کیسز رپورٹ ہوئے،پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.8فیصد ہے،کورونا کی چوتھی لہر کا اسپتالو ں پر دباﺅ بڑھ رہا ہے،ایبٹ آباد، اسلام آباد کے اسپتالوں پر بھی کورونا کیسز کا دباﺅ ہے،کورونا ویکسی نیشن کرانے سے ہی ہم چوتھی لہر سے نکل سکیں گے۔