اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم بنانے کےلئے ای وی ایم ٹیکنالوجی ضروری ہے۔
بابر اعوان نے صدر مملکت کو یقین دہانی کرائے ہوئے کہا کہ آئین میں درج اسمبلی کے ایام پورے کریں گے،جمعرات کو اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے صدر کے آئندہ خطاب سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت کی جانب سے پارلیمانی بزنس کو پیپرلیس کرنے کی کاوشوں پر بابر اعوان کو خراج تحسین پیش کیا اور انتخابی اصلاحات اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کےلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔
صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم بنانے کےلئے ای وی ایم ٹیکنالوجی ضروری ہے۔ بابر اعوان نے صدر مملکت کو یقین دہانی کرائے ہوئے کہا کہ آئین میں درج اسمبلی کے ایام پورے کریں گے،انتخابات میں ووٹ کا حق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے آئینی تقاضا ہے،موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے کیا ہوا وعدہ ہر صورت پورا کرے گی، وزیراعظم نے بھی انتخابی اصلاحات کےلئے الیکٹرانک ووٹنگ کےلئے قانون سازی کےلئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔