پارلیمنٹرینز نیئرحسین بخاری 28

جمہوری نظام تسلسل پیپلز پارٹی کا مرہون منت ہے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ جمہوری نظام تسلسل پیپلز پارٹی کا مرہون منت ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں ،جمہوری نظام تسلسل پیپلز پارٹی کا مرہون منت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا وژن جمہوری نظام تسلسل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، صرف عمران خان کی رہائی چاہتی ہے۔

نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے کہ سیاست میں تشدد اور جبر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوکںنے کہاکہ اگر پی ٹی آئی تشدد کی سیاست کرے گی تو قانون حرکت میں آئے گا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اگر مذاکرات کی میز پرنہیں آتی تو ملک کا اور اپنا نقصان کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو قانونی راستہ اپناتے ہوئے عدالتوں سے رجوع کرنا چاہیے، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی کبھی کوئی کمیٹی بناتی ہے تو کبھی تحلیل کردیتی ہے، پی ٹی آئی کے اسمبلی میں 85ممبران بانی ہی ٹی آئی اپنی دو نمبر قیادت پر اعتماد نہیں کر رہا ۔

نیئر حسین بخاری نے کہاکہ جس شخص کی اپنی جماعت کوعوامی حمایت نہیں پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا،اگر جماعت کا بانی ہی اپنی قیادت پر اعتماد نہیں کرتاتو پھر کمزوری اس جماعت کی ہے،پیپلز پارٹی نے 1977 سے جبربرداشت کیا ہے۔نیئر حسین بخاری نے کہاکہ کیا کبھی پی ٹی آئی کے کسی کارکن کو کوڑیمارے گئے ہیں، آصف علی زرداری کو 14 سال پابند سلاسل رکھا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے عدالتوں سے رجوع کر کیریلیف حاصل کیا۔انہوںنے کہاکہ یہ تو جیل میں دیسی مرغیاں کھا رہے ہیں، ٹریڈ مل ملی ہوئی ہے،بے نظیر بھٹو کو 52 ڈگری درجہ حرارت میں سکھر جیل میں رکھا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پھر بھی کبھی ریاستی اداروں پر حملہ آورنہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں