266

جمعے کا دن اور شہباز شریف کی جیل سے رہائی

جعفر بن یار

منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ن لیگ کے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی ،،،،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کو پچاس ،پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا
لاہور ہائی کورٹ

ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس باقر نجفی تھے،شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور ان کی ٹیم نے دلائل دئیے،،،لاہور

ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد شہباز شریف کے مچلکے جمع کروانے کے بعد
احتساب عدالت نے شہباز شریف کی رہائی کی روبکار جاری کی
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے روبکار جاری کی،عدالتی روبکار کے مطابق
شہباز شریف

شہباز شریف اگر کسی دوسرے کیس میں گرفتار نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کر دیا جائے
عدالتی روبکار سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کے نام جاری کی گئی

شہباز شریف کو گزشتہ سال ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں