سینیٹر عبدالغفور حیدری

جمعیت علماءاسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کی طبیعت ناساز‘پمز کے آئی سی یو منتقل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علماءاسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری سینیٹر عبدالغفور حیدری کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں پمز اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی و پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری کی طبیعت ناساز ہوگئی ۔ جس کے بعد انہیں وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال پمز منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سینیٹر عبدالغفور حیدری کو عارضہ قلب کی شکایت پر گزشتہ رات پمز اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ہ سپتال ذرائع کے مطابق مولانا عبد الغفور حیدری کو انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔