لاہور ہائی کورٹ 69

جمشید دستی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر تین رکنی فل بینچ تشکیل

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج ( بدھ ) 30جولائی کو سماعت کرے گا ۔ جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس حسن نواز مخدوم بنچ میں شامل ہیں ۔

جمشید دستی نے اپنی نااہلی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔ سنگل بینچ نے جمشید دستی کی درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں