محمد جاوید قصوری 42

جماعت اسلامی پنجاب وسطی کی جانب سے ہفتہ یکجہتی کشمیر کا باضابطہ آغاز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب وسطی کی جانب سے ہفتہ یکجہتی کشمیر کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے عملی اور بھرپور یکجہتی کا اظہار اور عالمی برادری کو بھارتی مظالم کی جانب متوجہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد ہماری قومی، دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔محمد جاوید قصوری نے بتایا کہ ہفتہ یکجہتی کشمیر کے دوران ضلعی سطح پر پریس کانفرنسز اور میڈیا بریفنگز کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا ئے گا، جبکہ مختلف اضلاع میں عوامی آگاہی کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس اور مشاورتی اجلاس منعقد کیے جا ئیں گئے ۔ جن کاتمام سیاسی و سماجی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نے کہا کہ طلبہ اور تعلیمی اداروں میں تقاریر، مضمون نویسی اور پوسٹر و آرٹ مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کی تاریخی، سیاسی اور انسانی حیثیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی قوم کا مستقبل ہیں اور ان میں کشمیر کے حوالے سے شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل ریلیاں، تصویری نمائشیں، مختصر ڈاکیومنٹریز اور بازاروں و چوکوں میں معلوماتی اسٹالز اور ٹاک سیشنز کے ذریعے عوامی سطح پر بھرپور مہم چلائی جا ئے گی۔

خواتین ونگ کی جانب سے خصوصی سرگرمیوں کے تحت ”ایک چراغ کشمیر کے نام” پروگرام منعقد ہوگیا ، جو کشمیری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ یکجہتی کی علامت بنے گا ۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی اور ضلعی سطح پر بڑی ریلیاں منعقد کی جائیں گی، تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہد میں ان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں