جماعت اسلامی 185

جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی ایکٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے11دسمبر 2021کو پاس کیا گیا نیا بلدیاتی ایکٹ غیر قانونی ہے، نیا بلدیاتی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی ہے،

نئے بلدیاتی ایکٹ پر سندھ حکومت کو عمل درآمد کرنے سے روکا جائے، درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئین سے متصادم ہے،

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی اسمبلی میں جیسی اکثریت ہے وہ ہمیں پتہ ہے، اکثریت کے باوجود آئین سے متصادم قانون سازی نہیں کرسکتے،ان کا کہنا تھا کہ جب تک سندھ حکومت ہم سے بات نہیں کرے گی دھرنا جارہے گا، ہمارے پاس تمام پلان موجود ہیں جو اس شہر میں ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں