زرداری 238

جعلی اکاﺅنٹس ریفرنس:زرداری اور فریال تالپور کی ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی اکاونٹس ریفرنس کی سماعت کی عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اورفریال تالپور کی ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جبکہ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم حسین لوائی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جا سکا

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پربھی وکلاء کی ہڑتال کے باعث حسین لوائی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے ملزم کے وکیل ارشد تبریز آئیسولیشن میں ہونے کی وجہ سے پیش نا ہوسکے اس موقع پر جج اعظم خان نے کہا کہ ارشد تبریز اپنا جونئیر وکیل مقرر کریں کہ انکے غیرموجودگی میں گواہ کا بیان ریکارڈ کریں عدالت نے کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں