اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان عبدالجبار اور نجم الزمان کی نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر عدالتی حکم کے باوجود فیصلہ نہ سنائے جانے پر توہینِ عدالت درخواست میں احتساب عدالت کی رپورٹ درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
گزشتہ روز عدالتی حکم کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے نیب کے دائرہ اختیار پر فیصلہ تاخیر سے سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔عدالت نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔








