ٹائم سکوائر نیو یارک

جعفر بن یار کی جیت پرٹائم سکوائر نیو یارک میں جشن۔

رپورٹنگ آن لائن۔

لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024 میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر تاریخی کامیابی سمیٹنے والے جعفر بن یار کی جیت کا جشن امریکہ کے شہر نیویارک کے مشہور علاقے ٹائم سکوائر میں منایا گیا۔

جعفر بن یار کی طرف سے کامیابی کے بعد ووٹ اور سپورٹ پر یونٹ ٹو یونٹ اور ڈور ٹو ڈور مخلص ساتھیوں، دوستوں اور بھائیوں کے باضابطہ شکریہ اور گھی شکر سے ان کا منہ میٹھا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹائم سکوائر نیو یارک
ٹائم سکوائر نیو یارک

جعفر بن یار کے الیکشن کو بہت سے ساتھیوں نے اپنے الیکشن کی طرح لڑا اور دوران کمپیئن ہی نہیں ووٹنگ کے دن بھی جان لڑا دی۔

یہی خلوص نتیجے کی صورت میں سامنے آیا اور ٹانگ پر چیلنج کے انداز میں ہاتھ مارکر جعفر بن یار کے خلاف 2 سو ووٹ جیب میں لیکر چلنے اور جعفر بن یار کے لیئے گنتی 2 سو سے اوپر شروع کروانے کے دعویداروں کو منہ کی کھانا پڑی۔

جعفر بن یار کی جیت پر دوستوں کی محبت اور خوشی دیدنی یے۔ ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں اظہار محبت کررہا ہے۔

ٹائم سکوائر نیو یارک
ٹائم سکوائر نیو یارک

جعفر بن یار کے سمندر پار دوسروں نے سپنوں کی دنیا امریکہ کے سب سے مشہور اور چاہے جانے والے شہر نیویارک کے
Most famous and favourite tourist point
ٹائم سکوائر پر جیت کا جشن کچھ اس طرح سے منایا کہ پوری دنیا نے دیکھا اور دنگ رہ گئی۔

پاکستانی نژاد امریکی دوستوں نے دبئی کے برج خلیفہ کی طرز پر نیو یارک ٹائم سکوائر میں peak hours کے دوران سب سے اہم اور دیکھے جانے والے بورڈ کی انتہائی مہنگی سکرین ٹائمنگ خریدی،

اور اس پر جعفر بن یار کی جیت کی پوسٹ اپلوڈ کرکے امریکہ سمیت دنیا بھر کو اپنی خوشی میں شریک کرلیا۔ اور بتا دیا کہ جعفر بن یار اور اس کی جیت ان کے لئے کیا اہمیت رکھتی ہے۔

یہ کسی پاکستانی خصوصا” صحافی کی جیت کا یوں ٹائم سکوائر نیو یارک میں جشن بلاشبہ پہلا واقعہ تھا۔