شعیب اختر 12

جسے کرکٹ کا پتہ نہیں وہ پی سی بی کا چیئرمین ہے ، شعیب اختر محسن نقوی پر برس پڑے

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسے کرکٹ کا پتہ نہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہے، ایسے میں ٹیم کیسے جیتے گی۔

بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ نالائق بندے کو بڑی ذمہ داری دینا سب سے بڑا جرم ہے، ایسا شخص ملک اور ادارے کو تباہ کرے گا، مثال آپ کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم بہت آگے چلی گئی ہے، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ایسے بندے کو سٹار بنایا ہے جو 10 اوورز بھی نہیں کرسکتا، ایسے لوگوں کو سٹار بناؤ گے تو یہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں