انجیلامیرکل 162

جرمنی یوکرائن کو 15 لاکھ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرے گا،جرمن چانسلر انجیلا میرکل

کیف ( رپورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جرمنی یوکرائن کو 15 لاکھ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے یوکرائن کے سربراہ مملکت ولودیمیر زیلینسکی سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ یوکرائن سے اس کا وعدہ کیا جا سکتا تھا۔

حکومت نے پہلے ہی مغربی بلقان کی ریاستوں اور نمیبیا کو ایسٹرا زینیکا ویکسین عطیہ کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ ایسٹرا زینیکا کی یہ ویکسین خوراکیں جرمنی نے یورپی یونین کے پروگراموں کے ذریعے خریدی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں