برلن (ر پورٹنگ آن لائن)جرمنی میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے نفاذ کے باوجود موجودہ کورونا پالیسی کے مخالفین نے گزشتہ شب میونخ میں احتجاجی مارچ کیاہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس مظاہرے میں کئی سو افراد نے شرکت کی۔ پولیس کی جانب سے انہیں مختلف مقامات پر روکا بھی گیا۔ اس سے قبل منتظمین نے اپنے اعلان کردہ مظاہرے کو کچھ دیر قبل ہی منسوخ کر دیا تھا۔ اس مظاہرے میں پانچ ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔ گزشتہ روز جرمنی میں کورونا کیسز کی تعداد تقریبا ستر ہزار ہو گئی، جو اس سے پچھلے روز تیس ہزار نو سو اٹھانوے تھی۔
اشتہار
164
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









