جرمنی 74

جرمنی میں لبنانی حزب اللہ سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص گرفتار

برلن(رپورٹنگ آن لائن)جرمن عدلیہ نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے کے شبہ میں ایک لبنانی شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ “ڈرون بنانے کے لیے پرزے فراہم کرنے” کی کوشش کررہا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈرون کے یہ پرزے حزب اللہ کو فراہم کیے جانے تھے جنہیں اسرائیل پر حملوں میں استعمال کیا جائے گا۔جرمن پبلک پراسیکیوشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنانی شہری جس کی شناخت فاضل ، ز کے نام سے کی گئی ہے کو اسے ملک کے شمال میں واقع سالٹس گیٹر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جرمن پبلک پراسیکیوشن کے مطابق فاضل کا تعلق 2016 سے حزب اللہ سے ہے اور وہ 2024 سے جرمنی میں ملٹری ڈرونز، خاص طور پر انجن بنانے کے لیے پرزے خرید رہا ہے۔

انہیں لبنان برآمد کیا جانا تھا اور وہاں اسرائیل کے خلاف دہشت گرد حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔جرمنی نے لبنانی حزب اللہ کو ایک شدت پسند تنظیم قرار دیتے ہوئے اسے 2020 میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں